مئو (اترپردیش) 25 نومبر:اترپردیش کے وارانسی ضلع میں ڈپٹی جیلر کے قتل کے بعد بڑے مجرموں کے بند ہونے کے باعث مئو کی ضلع جیل میں افسران اور ملازمین میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ مکیش اروڑہ نے بتایا کہ ضلع جیل میں 50 فیصد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں اور اس ماحول میں ڈپٹی جیلر کے قتل سے دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ ضلع کے ایک بڑے مجرم کے چھ سے زیادہ ساتھی یہاں بند ہیں۔ وارانسی کے واقعہ کے بعد سے ان مجرموں کے آقاؤں کا دھمکی بھرا فون افسران کو موصول ہورہا ہے۔ مسٹر اروڑا نے بتایا کہ جیلر سمیت چار ڈپٹی جیلروں کے عہدے خالی پڑے ہیں جبکہ 100 قیدی محافظوں کی جگہ صرف 38 قیدی محافظ تعینات ہیں۔ ملازمین کی قلت اور مجرموں کی دھمکیوں کے پیش نظر کچھ مجرموں کو اس جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کے لئے بھی حکومت سے درخواست کی گئی ہے۔