ایک ماہ قبل افشا ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے کئی سستے فون ختم کر کے اپنی توجہ زیادہ مہنگے ونڈوز فون پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔مائیکروسافٹ نے ایک ایسے سستے فون کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہو گی، تاہم نوکیا ۱۳۰؍نامی اس فون کی قیمت صرف ۲۵ڈالر ہو گی۔
ایک ماہ قبل افشا ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے کئی سستے فون ختم کر کے اپنی توجہ زیادہ مہنگے ونڈوز فون پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔لیکن اب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سستے فون جاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے فون بزنس کی سربراہ جو ہالو نے بی بی سی کو بتایا: ’ان کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اور اس میں کچھ زیادہ کمپنیاں نہیں ہیں۔‘”ہمارے پاس اس مارکیٹ میں موثر مقابلہ کرنے کے لیے تقسیم و ترسیل کا نظام موجود ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آج کے ا سمارٹ فون نہیں پہنچ پاتے، اس لیے اس مارکیٹ میں بہت فائدہ ہے۔”انھوں نے کہا ’
ہمارے پاس اس مارکیٹ میں موثر مقابلہ کرنے کے لیے تقسیم و ترسیل کا نظام موجود ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آج کے سمارٹ فون نہیں پہنچ پاتے، اس لیے اس مارکیٹ میں بہت فائدہ ہے۔‘ہارلو نے کہا کہ مائیکروسافٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کم آمدنی والے طبقوں کو ہدف بنا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کم قیمت کے باوجود فون بنانے اور مارکیٹنگ کا خرچ نکال کر منافع کما سکے گی۔مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کا فون ڈویڑن خرید لیا تھا۔تاہم ہارلو نے تصدیق کی کہ کمپنی نے آشا اور اینڈروئڈ پر چلنے والے نوکیا ایکس فون اور آشا سیریز بند کر دے گی۔انھیں بند کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لومیا سیریز والے زیادہ مہنگے ونڈوز فون کی مارکیٹنگ کی جائے۔
تاہم بعض حلقوں کے مطابق اس کی وجہ بڑھتا ہوا مقابلہ ہے۔کمپنی سی سی ایس ان سائٹ کے بین وڈ کہتے ہیں کہ مائیکروسافٹ کو نوکیا ۱۳۰کے ہر سیٹ کی فروخت سے بہت معمولی سا منافع حاصل ہو گا، لیکن یہ فون کروڑوں کے حساب سے بک سکتے ہیں۔‘حال ہی میں ایک رپورٹ آئی تھی جس کے مطابق ایک سال میں ۳۰کروڑ ایسے فون فروخت ہوتے ہیں جن کی قیمت ۳۵ڈالر سے کم ہوتی ہے۔