نئی دہلی: قیمتی جواہرات اور زیورات کاروباریوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم دستیاب کرانے والی ویب سائٹ مائے ہیرا ڈاٹکام نے جاری مالی برس میں ۱۰ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
ویب سائٹ کی بانی ڈائرکٹر پوجا بنسل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جواہرات اور زیورات صنعت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے شروعات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں کمپنی نے پانچ ہزار سے زیادہ کارباری رکنیت اختیار کر چکے ہیں۔ جن میں ملک کے معروف زیورات برانڈ جیسے کلیان جویلرس، لکشمی ڈائمنڈس، پی سی ٹوکوٹا اینڈ سنس، اورا جوئلرس، امرپالی، زویہ لکاس، تنشک ، جوئلس انکوریم اور جیمس فیلڈ شامل ہیں۔ محترمہ بنسل نے ایک لاکھ کاروباری رکن بنائے جانے کا منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی جیپور ممبئی کولکاتہ اور چنئی میں اپنی موجودگی درج کرانے کے بعد اب عالمی سطح پر توسیع کا منصوبہ بنایا گیاہے۔ اب چین، امریکہ،یورپ اور اسرائل میں ویب سائٹ کو متعارف کرانا ہے۔ ہیروں کی معلومات رکھنے والی محترمہ بنسل نے کہا کہ ملک کے ایک ہزار معروف زیورات کاروباریوں پر مطالعہ اور دو برسوں کی تحقیق کے بعد اس ویب سائٹ کو تیار کیا گیا ہے۔ کیوںکہ ملک میں اس میدان کے کاروباریوں کے سامنے مال کے فراہمی کے وسائل کا سنگین مسئلہ ہے لوگ آج بھی کاروبار کے روایتی طریقوں پر ہی یقین رکھتے ہیں۔ لیکن اب ان کو ویب سائٹ کے توسط سے نئی نئی راہیں نظر آرہی ہیں۔