ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئی ہیں۔ وہ میڈیا اور ریڈیو اسٹیشن سے اپیل کرتی ہیں کہ اس حوالہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان قطروں کو پینے سے محروم نہ ہوجائے اور پولیو کا شکار نہ ہو جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور ماں وہ خود بھی بچوں کی صحت کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور لوگوں سے بھی یہی کہیں گئی کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔