ممبئی: بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشٹ نے نومولود بچوں اور ان کی ماؤں کی زندگیوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بچوں کے حقوق کے لئے یونیسیف کی سفیر مادھوری دکشٹ نے ریاست مدھیہ پردیش میں نومولود بچوں اور ان کی ماؤں کو بچانے کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے، مہم کا نام ’’ممتا ابھییان‘‘ رکھا گیا ہے۔مادھوری دکشٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھیں یونیسیف کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ’’اسٹارسلیبرٹی‘‘ سفیر ہونے پر فخر ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 40 فیصد بچے پیدا ہونے کے 28 روز کے اندر ہی مر جاتے ہیں جب کہ صرف نئی دلی میں 64 فیصد نومولود بچے ہر سال مر رہے ہیں۔بالی ووڈ پر ایک طویل عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت کا کہنا ہے کہ اْن کا فلم انڈسٹری میں کسی سے مقابلہ نہیں وہ تو صرف شائقین کے لئے عمدہ کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مادھوری کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی ا?خری دو فلمیں ‘ڈیڑھ اشقیہ’ اور ‘گلاب گینگ’ باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ فلم کی کاروباری کامیابی یا ناکامی کو خاطر میں نہیں لاتیں بلکہ اپنے شائقین کے لئے بہتر سے بہتر کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انھیں امید ہے کہ ان کی دونوں فلمیں مستقبل میں اداکاراؤں کے لئے نئی جہت ضرور متعارف کرائیں گی کیونکہ یہ فلمیں کسی مرد اداکار کے گرد نہیں گھومتیں بلکہ اس کے تانے بانے مضبوط کہانی کے ذریعے بنے گئے ہیں۔مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے کئی اداکار فلم سازی کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن انھوں نے اب تک اس بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا کیونکہ وہ اس وقت ٹی وی کے رئیلٹی شوز میں اس قدر مصروف ہیں کہ انھیں کسی اور جانب سوچنے کی فرصت ہی نہیں۔