نئی دہلی(بھاشا) ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا(ایم ایس آئی) کو ستمبر میں ختم ہوئی دوسری سہ ماہی میں ۵۴ء۸۶۲کروڑ روپئے کا کل منافع ہوا۔ جو گذشتہ برس کی اسی سہ ماہی سے ۶۹ء۲۸فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی کہ اس سے پچھلے سال اسی سہ ماہی میں کمپنی کو ۲۳ء۶۷۰ کروڑ روپئے کا کل منافع ہوا تھا۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی کل فروخت ۴۷ء۱۷فیصد میں اضافہ ہوکر۳۳ء۹۹۶،۱۱کروڑ روپئے ہوگئی۔ جو گذشتہ برس کی اسی سہ ماہی میں ۸۳ء۲۱۱،۱۰کروڑ روپئے تھی۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کل ۸۹۸،۲۱،۳گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گذشتہ برس کمپنی نے کل ۵۸۶،۸۷،۲گاڑیاں فروخت کی تھی۔ اس طرح اس برس دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی گاڑی فروخت میں ۸۰ء۱۶فیصد اضافہ ہوگیا۔
زیر جائزہ سہ ماہی میں گھریلو بازار میں کمپنی کی فروخت ۱۹ فیصد بڑھ ک
۶۸۷،۸۷،۲گاڑیاں رہیں۔جب کہ اس کی درآمد ۵۴ء۰فیصد اضافہ ہوکر ۲۱۱،۳۴گاڑیاں رہیں۔ کمپنی نے کہا کہ گھریلو بازار میں کمپنی کی فروخت میں اضافہ ہونے سے اس کے سہ ماہی منافع میں اضافہ ہوا۔ کمپنی کے منطقائی ڈائریکٹر نے کمپنی میں غیر ملکی مستقل سرمایہ کاروں کی حد ۲۴ فیصد سے اضافہ کرکے ۴۰ فیصد کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ ستمبر میں ختم ہوئی ششماہی مدت میں کمپنی کا کل منافع ۸ء۲۴ فیصد بڑھ کے ۸۲ء۱۶۲۴کروڑ روپئے ہوگیا جو گذشتہ برس اسی مدت میں ۸۴ء۳۰۱،۱کروڑروپئے تھا۔ ششماہی مدت کے دوران کمپنی کل گاڑی فروخت ۷ء۱۴فیصد کا اضافہ ہوکر ۷۹۲،۲۱،۶ گاڑیوں پر پہنچ گئی جبکہ قیمت کے لحاظ سے ۲ء۱۴فیصد بڑھ کر ۸۴ء۰۶۹،۲۳کروڑرپئے رہی۔