نئی دہلی(وارتا) کار بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ۱۵ء ۶۸۱ کروڑ روپئے کا منافع کمایا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ۲۹ء ۵۰۱ کروڑ روپئے کے مقابلے میں ۹ء ۳۵ فیصد زیادہ ہے ۔ کمپنی نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ ۳۱ دسمبر کو ختم ہوئی اس سہ ماہی میں اس کی کل آمدنی ۸۴ ء ۱۰۸۹۳ کروڑ روپئے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم ۳۴ ء ۱۱۲۰۰ کروڑ روپئے رہی تھی۔ کمپنی نے کہاہے کہ اس سہ ماہی میں اس کی کاروں کی فروخت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ فروخت میں گراوٹ کے باوجود اس کی بازار حصہ داری اس سہ ماہی میں ۵ء ۲ فیصد بڑھ کر ۸ء ۴۲ فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔