نئی دہلی (وارتا) ملک کی کار بنانے والی معروف کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیالمیٹیڈ نے اپنے مقبول عام ماڈل ’آرٹیگو‘ کے ہندوستانی بازار میں ڈھیڑ لاکھ کاریں فروخت ہونے کے موقع پر ایک خصوصی ماڈل پیش کیا ہے۔ آرٹیگو کا یہ خصوصی ماڈل پٹرول،ڈیزل اور سی این جی میں صارفین کے لئے جلد دستیاب ہوگا۔ دہلی میں آر ٹیگو کے پٹرول سے چلنے والی خصوصی ماڈل کی ایکس شوروم قیمت ۶۷۶۸۳۶روپئے رکھی گئی ہے۔ ڈیزل اور سی این جی والے ماڈل کی قیمت بالترتیب ۸۰۵۶۷۷ روپئے اور ۷۳۴۸۷۲ روپئے ہوگی۔ اس کے علاوہ ۶۱۹۰ روپئے قیمت کی ایم جی اے کٹ ڈیلر شوروم میں الگ سے دستیاب ہوگی۔ ماروتی کے نائب صدر منوہر بھٹ نے خصوصی ماڈل کی خوبیوں کے بارے میں بتایا کہ اس میں سلیک کروم گرل، کروم ڈور ہینڈل بہترین انٹیریئر ڈیزائن اور اعلیٰ قسم کا انٹیگریٹیڈ آڈیو ہے۔ مسٹر بھٹ نے کہا کہ آرٹیگو کے اس ماڈل سے ہم صارفین کی خواہش کے مطابق سدھار کے ساتھ اپنے پروڈکٹ پر دھیان مرکوز کرسکیں گے۔
انھوں نے کہاکہ آرٹیگو صار فین میں اپنا مقام حاصل کرنے میں پوری طرح کامیاب رہی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اس ماڈل کی ۱۴ہزار کاریں فروخت ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ آر ٹیگو نے بی سیگمنٹ میں سب
سے کم وقت میںگھریلو بازار میں ڈھیڑ لاکھ کی ریکارڈ فروخت مکمل کی ہے۔ آر تیگو کا خصوصی ماڈل نئے رنگوں پرل ولیج، بلو کے علاوہ سپیریئر وہائٹ اور سلکی سلور میٹالک میں دستیاب ہوں گے۔