نئی دہلی :کار بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ نے سیڈان سیاز کا ہائیبرڈ ڈیزل ماڈل سیاز ایس ایچ وی ایس پیش کیا جس کی دہلی میں ایکس شوروم قیمت ۲۳ء۸ لاکھ سے ۱۰لاکھ ۷۰ ہزار ۵۰۰روپئے تک ہے۔
کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او کینیچی آیوکاوا نے بھاری صنعت اور عوامی صنعت وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری امبج شرما کی موجودگی میں آج یہاں سیاز ایس ایچ وی ایس کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کار گاہکوں اور ماحولیات دونوں کےلئے بہتر ہے۔ کمپنی نے ایک سال قبل (اکتوبر ۲۰۱۴) سیاز کو پیش کیا تھا اور یہ ماڈل ملک اور بیرون ملک کافی مقبول ہو رہاہے۔ ایک سال کے اندر کمپنی اس ماڈل کی ۶۰ ہزار کاریں فروخت کر چکی ہے۔ انہوں نے اسے ملک کا پہلا اسمارٹ ہائی برڈڈیزل گاڑی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ۱۳ سو سی سی (۳ء۱ لیٹر) ڈی ڈی آئی ایس ۲۰۰ انجن والی یہ کار ۰۹ ء۲۸ کلو میٹر فی لیٹر کا مائلیج دینے میں اہل ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اپنے زمرے میں یہ سب سے کفائتی ایندھن والی گاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مینول گیئر (ٹرانسمیشن) والی یہ کار ۲ء۱۳ سکنڈ میں صفر سے سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں اہل ہے۔