نئی دہلی (بھاشا) ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا کا فروخت بازار جون ماہ میں ۵ء۳۳ فیصد بڑھ گیا۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال کاروں کی فروخت ۱۱۲۷۷۳؍اکائی تک پہنچ گئی۔کمپنی کے مطابق گذشتہ ماہ اس کی گھریلوفروخت ۱ء۳۱ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۱۰۰۹۶۴؍اکائی تھی جو جون ۲۰۱۳ کے درمیان ۷۷۰۰۲؍ اکائی تھی۔ ماروتی سوزوکی انڈیا نے بیان میں کہا ہے کہ ماروتی ۸۰۰،آلٹو،اے اسٹار اور ویگن آر جیسی چھوٹی کاروں کی فروخت ۱ء۵۲فیصد کے اضافے کے ساتھ ۴۷۶۱۸؍اکائی ہوگئی۔ جو پچھلے سال کے اسی ماہ میں ۳۱۳۱۴؍اکائی تھی۔ کمپنی نے کہا کہ تجزیاتی مدت کے دوران سویفٹ، ایس ٹیلو، رٹز جیسی کمپیکٹ کاروں کی فروخت ۲ء۶ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۲۲۲۹۳؍اکائی ہوگئی جو گذشتہ سال جون میں ۲۰۹۹۶؍اکائی تھی۔ ماروتی سوزوکی انڈیا کے مطابق جو ن ماہ میں اس کی مقبول عام کمپیکٹ سی ڈان ڈیزائر کی فروخت ۴ء۲۷ فیصد کے اضافے کے ساتھ۱۵۹۹۰؍اکائی رہی جو جون ۲۰۱۳ کے دوران ۱۲۵۴۸؍اکائی تھی۔ کمپنی کی درمیانی سائز کی سی ڈان ایس ایکس ۴ کی فروخت جون ۲۰۱۴ کے دوران ۵ء۲ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۳۲۲ ؍ اکائی رہی۔ جو گذشتہ سال اسی مدت میں ۳۱۴؍اکائی تھی۔ اس ماہ کمپنی کے مہنگی سے ڈان کیزاشی کار کی فروخت نہیں ہوئی۔ اسی طرح جپسی، گرینڈ وتارا اور ارٹگا سمیت یو ٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت اس سال جو ن میں جزوی طور پر اضافے کے ساتھ ۵۰۰۳؍ اکائی ہوگئی جو گذشتہ سال اسی ماہ میں ۴۹۹۷؍اکائی تھی۔کمپنی نے وین اومنی اور ایکو کی فروخت اس سال جون میں ۵ء۴۲ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۹۷۳۸؍اکائی ہوگئی۔ جو کہ پچھلے سال کے اسی ماہ ۶۸۳۳؍ اکائی تھی۔ ماروتی نے کہا کہ اس ماہ درآمدات میں ۴ء۵۸ فیصد کااضافہ درج کیا گیاہے۔