نئی دہلی(وارتا)ملک کی مشہور کارکمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈکی جولائی میںکل فروخت ۷ء۱؍فیصد کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ کو پارکرتے ہوئے ایک لاکھ ایک ہزار ۳۸۰یونٹ پر پہنچ گئی کمپنی نے آج ماہانہ فروخت کے اعدادوشمار جاری کئے۔گزشتہ سال جولائی میں کمپنی نے ۸۳ہزار۲۹۹کاریں فروخت کیں تھیں ماروتی نے کہا کہ جولائی میں گھریلو بازار میں اس کی فروخت ۴ء۱۴؍فیصد گراوٹ سے ۳۳۵۸۷سے کم ہوکر ۲۸۷۵۹یونٹ رہ گئی لیکن کمپیکٹ زمرے کی سوئفٹ،ایسٹیلو، ریٹز کی مانگ میں ۲ء۸۱فیصد کی زبردست تیزی آئی ۔ ان کی فروخت ۱۳۸۸۲کے مقابلے ۲۵۱۵۶یونٹ رہی ۔کمپنی کی مقبول کمپیکٹ سیڈان ڈیزائر کی فروخت ۲ء۲۲فیصد بڑھ کر ۱۵۲۴۹کے مقابلے ۱۸۶۳۴یونٹ رہی۔درمیانی سائز کی سیڈان ایس ایکس فورکی فروخت حالانکہ ۶ء۲۷فیصد کم ہوکر ۳۲۲کے مقابلے میں ۲۳۳گاڑی رہ گئی۔جپسی ، گرینڈ وٹارااورارٹیگا کی فروخت میں ۴ء۲۳ فیصد کی تیزی آئی ۔ ان کی مانگ ۴۵۶۲ کے مقابل
ے میں ۵۶۳۱یونٹ رہی ۔وین میں اومنی اورایکو کی فروخت ۸ء۵۴فیصد کی تیزی کے ساتھ ۷۵۴۳ سے بڑھ کر دس ہزار کو پار کرتے ہوئے ۱۶۸۰ ؍۱یونٹ ہوگئی۔
وہیں دوسری بڑی کمپنی ہنڈئی موٹرانڈیا لمیٹیڈکی جولائی میںفروخت گزشتہ سال کے اسی ماہ کے ۴۸۷۰۴ کے مقابلے میں ۴۲ء۱؍فیصد کم ہوکر ۴۸۰۱۰یونٹ رہ گئی۔کمپنی کی طرف سے آج جاری ماہانہ فروخت کے اعدادوشمار کے مطابق گھریلوبازار میںفروخت حالانکہ ۶۹ء۱۲؍فیصد زیادہ رہی یہ ۲۵۹۶۵کے مقابلے ۲۹۲۶۰یونٹ پر پہنچ گئی لیکن برآمدات ۵۴ء۱۷فیصد گر کر ۲۲۷۳۹سے ۱۸۷۵۰یونٹ رہی۔جنرل موٹرس انڈیا کی فروخت بھی ۳۲ء۲۷فیصد گر کر ۶۵۰۳یونٹ ۴۷۲۶یونٹ رہی گئی۔اس سال جولائی میں کمپنی نے ۱۵۶۳بیٹ ماڈل کی کاریں فروخت کیں۔ جب کہ تویراکی تعداد ۱۲۲۲یونٹ رہی۔شیورلے انجوائے کی مانگ ۸۱۲یونٹ رہی۔کمپنی کے نائب صدر پی بالیندرن نے کہا کہ اونچی شرح سود اور ایندھن کی قیمت زیادہ رہنے سے کاربازارمیں تیزی نہیںمل پارہی ہے۔ مانسون کے کمزوررہنے سے دیہی علاقوں اورٹیئر ۲شہروںمیں چھوٹی کاروں کی مانگ کم ہے انھوں نے کہا کہ کاربازار کیلئے چیلنجوں سے بھراوقت تہواری سیزن شروع ہونے تک برقرار رہے گا۔