گورکھپور(نامہ نگار)پڑوسی کی پٹائی سے ناراض طالبہ نے خودسوزی کرلی جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔طالبہ کی ماں نے پڑوسی پر آبروریزی میں ناکام ہونے پر اپنی بیٹی کو جلا کر مارنے کا الزام عائد کیاہے پولیس پڑوسی کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کررہی ہے موصولہ اطلاع کے مطابق کینڈ حلقہ کے بھیروپور کی رہنے والی چودہ سالہ نیہا(فرضی نام)درجہ چھ کی طالبہ تھی۔اس کے والد میہی لال اوربڑے بھائی احم
دآبادمیںملازمت کرتے ہیں ماں اوربڑی بہن ایک اسکول میں باورچی کا کام کرتی ہیں۔پڑوسی کالی چرن کیب یٹی اپوروانیہا کی دوست تھی۔سنیچرکے روز اسکول جاتے ہوئے نیہا کو ایک نوجوان نے تحفہ دیا۔نیہا نے تحفہ کا ذکر اپنے کچھ دوستوں سے کردیاتھااس بات سے ناراض کالی چرن نے صبح نیہا کو اپنے گھر پر بلایا جہاں کالی چرن نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔ ناراض نیہا نے گھر پہنچنے کے بعد اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی اورکمرے سے باہر نکلی تولوگوں کی مدد سے ماں اوربہن نے آگ کوبجھایا اورنیہا کو میڈکل کالج لے گئے جہاں علاج کے دوران نیہا کی موت ہوگئی۔اسپتال پہنچنے پر ایس ایس پی وایس پی سٹی نے کہا کہ نیہا کی ماں سے انھوں نے حادثہ کے بارے میں معلوم کیاہے نیہا کی ماں نے کالی چرن پر گھر میں گھس کرنیہا کی آبروریزی کرنے کی کوشش میں ناکام رہنے پر اسے جلا دیا۔پولیس جب کالی چرن کو گرفتارکرنے پہنچی توکالی چرن فرارہوگیا ۔پولیس نے کالی چرن کی بیوی اوربیٹے کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی ہے۔