پولیس نے متاثر ہ کی تحریر پر کیا مقد مہ د رج
لکھنو:سروجنی نگر علاقے میں جمعرات کو موٹرسائیکل سوارتقریباً درجن نوجوانوں نے ایک خاتون کے گھر حملہ کردیا ۔خاتون کی بیٹی اور بھتیجے کی بری طرح سے پٹائی کردی ۔ آس پاس کے لوگوں نے جب جھگڑے کی آواز سنی تو لوگو وہاں پر جمع ہوگئے ۔ بھیڑ بڑھتی دیکھ کر بدمعاش فرار ہوگئے ۔ سروجنی نگر نٹکر گاو¿ں باشندہ رنجیت کمار کا الزام ہے کہ جمعرات کی صبح ان کاپڑوسی سنجے زور زور سے گالیاں دے رہاتھا۔جس کی مخالفت کرنے پر دونوںمیں کہاسنی ہوگئی اور پڑوسیوںنے دونوںکو سمجھا بجھاکر خاموش کرایا ۔
لیکن تھوڑی دیر بعد موٹرسائیکل سوار نے نصف درجن لڑکوں نے اچانک اس کے گھر پر حملہ کردیا ۔ نوجوانوں نے گھر پر موجود چھیدانہ (۵۰) اس کی بیٹی سنگیتا (۲۰) اور رنجیت کے بھائی (۱۵) کو مارپیٹ کر زخمی کردیا ۔اس مارپیٹ میں جہاں چھیدانہ کا سر پھٹ گیا وہیں کلدیپ اور سنگیتا بھی زخمی ہوگئی ۔ رنجیت نے اپنے پڑوسی سنجے ، اس کی بیوی آشا اور بہن پاروتی کے خلاف معاملہ درج کرایاہے۔