سعودی حکومت خواتین کو معاشی میدان میں سرگرم دیکھنے کے لیے متحرک
سعودی عرب میں خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات وزارت صنعت و تجارت ک
ی دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔
واضح رہے وزارت صنعت و تجارت کے پاس کاروباری خواتین کی رجسٹریشن صرف سات اعشاریہ تین فیصد ہے۔ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے کے لیے اس ماہ سعودی دارالحکومت ریاض کے علاوہ دمام اور جدہ میں خواتین کو معاشی شعبے میں متحرک کرنے کے لیے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ان ورکشاپس میں سعودی خواتین کو معاشی میدان میں آنے کی ترغیب دی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ورکشاپس میں ملک بھر سے تاجر حضرات کے علاوہ تاجر خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔
ورکشاپس میں سعودی تاجر خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے بھی تجاویز پر غور کیا جائے گا تاکہ معاشی میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
سرکاری محمکہ شماریات کے مطابق سعودی کارکنوں میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد تعداد خواتین کی ہے جبکہ ان کا مجموعی سعودی آبادی میں تناسب 6۔49 فی صد ہے۔