لکھنو:پی جی آئی کے سبھانی کھیڑا کے جنگل میں ملی لڑکی کی لاش کی شناخت پولیس کے لئے معمہ بنتی جارہی ہے ۔ بدھ کو مالدہ سے لڑکی بھی پہنچ گئی جس کی لاش ہونے کی بات سامنے آئی تھی ۔ لڑکی نے بھی متوفیہ کو پہچاننے سے منع کردیا۔ وہیںحراست میں لئے گئے ننہکے نے بھی اب تک کچھ خاص نہیں بتایاہے ۔ سرویلانس کی مدد سے پولیس کچھ مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کررہی ہے ۔
سی او کینٹ ہریندر کمار نے بتایاکہ دو دن قبل چار باغ کے پاس موجود کچھ لوگوں نے متوفیہ کی شناخت کرشنا نگر کے سبھاش نگر باشندہ ایک لڑکی کے شکل میںکی تھی ۔ پولیس جب اس کے گھر پہنچی تو اس کے مبینہ شوہر اور مکان مالک نے بتایاکہ وہ زندہ ہے اور مغربی بنگال کے مالدہ میں ہے ۔ اس کے بعد پی جی آئی پولیس نے لڑکی سے فون پر بات کی ۔لڑکی نے بتایاکہ وہ مالدہ سے لکھنو¿ آرہی ہے
۔بدھ کی صبح لڑکی لکھنو¿ پہنچی اور اس کے بعد وہ پی جی آئی تھانہ گئی ۔تھانہ پر لڑکی کو پولیس والوں نے جنگل میں ملی لڑکی لاش کی فوٹو دکھائی تو لڑکی نے پہچاننے سے انکا رکردیا ۔ اس کے بعد وہ وہاں سے واپس چلی گئی ۔ وہیں امیٹھی کے رہنے والے ننہکے سے بھی اب تک پولیس کچھ خاص بات نہیں اگلواسکی ہے ۔ نہ کہ اس بات کو مان رہاہے کہ اس کی لڑکی سے ملاقات چارباغ سے ہوئی تھی ۔لیکن لڑکی کون ہے اور کہاں کی رہنے والی ہے اس بات کا پتہ اس کو نہیں ہے ۔ پولیس نے سرویلانس کی مدد سے کچھ لوگوں کو حراست میں لیاہے اور پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ سنیچر سے لیکر اب تک کی گئی تفتیش میں لڑکی کی شناخت ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔