طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں دو گلاس مالٹے کا جوس پینے سے بلڈ پریشر میں کمی اور عارضہ قلب کی مختلف اقسام کو افاقہ ملتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو درمیانی عمر کے لوگ روزانہ آدھا لٹر جوس (مالٹا) ایک ماہ تک پیتے ہیں ان میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین طب کے مطابق مالٹے کے جوس میں ایک قدرتی کیمیکل ”ہیس پرائی ڈین پارٹ” پایا جاتا ہیجو بلڈ پریشر کو نارمل بنانے اور عارضہ قلب کی شدت کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عارضہ قلب کی آدھی سے زیادہ ہلاکتیں بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف ایوورینج فرانس میں ہونے والی اس تحقیق کو مرتب کرنے سے پہلے مالٹے کے جوس پینے سے متعلق تجربات کئے گئے تھے۔