ممبئی :ایک اہم عدالتی فیصلے میں آج مالیگاوں بم دھماکوں کے 8 مسلم ملزمین کو شہادتوں کے فقدان پر یہاں ایک عدالت نے بری کر دیا۔ستمبر 2006 میں مہاراشٹر میں ہونے والے اس دھماکے کے معاملے میں 13 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں سیمی سے منسلک بتایا گیا تھا. مالیگاؤں میں تین دھماکو ں میں کوئی 35 لوگ مارے گئے تھے ۔قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے ہفتے ممبئی کی ایک عدالت کو بتا یا تھا کہ 2006 کے مالیگاوں دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث بتائے جانے والے گرفتار شدہ 8مسلمانوں سے متعلق کوئی شہادت نہیں ملی ۔ایجنسی کے اسی بیان نے ان ملزمیں کی رہائی کی راہ ہموار کی۔