لکھنو ¿:گڑمبا علاقہ میں رہنے والے ایک راج مستری نے مالی تنگی سے پریشان ہوکر جان دے دی۔ راج مستری پر اہلیہ کے علاج کے ساتھ ہی بچوں کی پڑھائی اور کنبہ کے دیگر خرچ کیلئے پیسے نہیں تھے۔ گڑمبا کے چھوئیا پوروا گاو ¿ں میں تیس سالہ راج کمار اپنی اہلیہ انجلی اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا۔ راج کمار راج مستری کا کام کرتاتھا۔ پاس میں ہی کے اس کے دوبھائی دیا رام اور پرشوتم بھی رہتے ہیں۔ اتوار کی دوپہر تین بجے راج کمار نے گھر میں کمرے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر پھانسی لگا لی۔ واردات کے وقت راج کمار کی اہلیہ انجلی جانکی پورم واقع اپنی نند کے گھر گئی تھی۔ دوپہر کام سے لوٹنے پر راج کمار کے کرایہ دار نے لاش لٹکتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ کنبہ والوں نے بتاےا کہ انجلی کا گزشتہ ایک برس سے علاج چل رہا تھا اور ابھی حال ہی میں راج کما رنے ڈالی گنج میں ایک مکان بنوایا تھا جس کے بعد سے اس کی مالی حالت کمزور ہوتی چلی گئی اور وہ ذہنی طور سے پریشان رہنے لگا تھا۔ شاید اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی۔