بریلی/فرخ آباد (بھاشا)۔فرخ آباد ۔کاس گنج ریلوے اسٹیشنوںکے درمیان واقع شمس آباد یارڈ میں کل دیر رات کے پی جی ایم اسیشل مال گاڑی کے ۱۱ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ جس کی وجہ سے ریلوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔ شمال مشرقی ریلوے عزت نگر کے ریلوے عوامی رابطہ افسر راجندر سنگھ نے بتایا کہ بھوپال ڈویژن سے بہار کوپری گائوںمیں کھاد لے کر جارہی مال گاڑی کے ۱۱ڈبے اور دوانجن پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے ریلوں کی آمد ورفت متاثر ہو گئی ۔ انھوںنے بتایا کہ اس حادثے کے بعد متھرا ۔چھپراایکسپریس اور کولکاتہ۔ آگرہ کینٹ ایکسپریس کو کاس گنج کانپور کے بجائے بذریعہ ٹنڈلا بھیجا جارہاہے ۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ فرخ آباد کاس گنج سواری گاڑی فرخ آباد۔ کانپورایکسپریس اور کاس گنج ۔ فرخ آباد ایکسپریس کو آج منسوخ کردیا گیا ہے ۔ انھوںنے بتایاکہ کرین کی مدد سے بوگیوں کوہٹانے کی کوشش شروع دکردی گئی ہے اور عزت نگر سے ریلوے کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔