نئی دہلی: مودی حکومت کا متنازعہ تحویل اراضی بل پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پاس نہیں ہوسکے گاا ور توقع ہے کہ اسے سرمائی اجلاس میں رکھا جائے گا۔
یہاں آج ایس ایس اہلوالیہ کی سربراہی میں بل مشترکہ پارٹی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی مگر کل وہ ایوان میں پیش کرنے کے لئے اپنی رپورٹ کو قطعی شکل نہیں دے سکی۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ممبران کو اعتراضات کی وجہ سے رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دی جائے سکی۔ نیز کہا کہ اب اسے آئندہ سرمائی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔