لکھنؤ(نامہ نگار)تین نکاتی مطالبات سمیت زراعت کو صنعت کادرجہ دئے جانے کیلئے مانوتہ وادی ،کرانتی وادی ،کرانتی دل نے حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ پردھرنادیا۔دھرناکے موقع پر کرانتی دل نے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کوعرضداشت بھیجی ۔تنظیم کے ضلع صدر سہائے راوت نے کہاکہ حکومت ہند کے ذریعہ ۳۰؍اپریل کو ڈیزل اور پٹرل کی قیمتوںمیں اچانک اضافہ کرکے بے موسم بارش کی آفت سے تباہ حال کسانوں کے پیٹ پر لات مارنے اورانہیں خودکشی کرنے کیلئے مجبور کرکے ان کی لاشوںسے کفن چھیننے جیساکام کیاہے ۔ مانوتاوادی ،کرانتی دل نے دھرنے کے موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کرکے اپنی جان دینے والے ہرکسان کنبہ کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری کے علاوہ حکومت کو ۲۰۔۲۰لاکھ روپئے کامعاوضہ دینے اور زراعت
کو صنعت کادرجہ دینے کامطالبہ کیاہے ۔ دھرناکے موقع پر یشونت ،کیلاش ،چندر بھیم ،محمد نفیس ،کیسوراؤ گوتم سمیت کئی لوگ موجودتھے ۔