بھوپال، 7 نومبر: مدھیہ پردیش الیکشن کے لئے ہوشنگ آباد اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ کے خواہشمند پردیش نائب صدر مانک اگروال نے آج رات ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ناراض ہوکر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔
مسٹر اگروال نے ٹیلیفون پر رات یو این آئی کو بتایا کہ انہوں نے ریاستی نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور یہ پارٹی ہائی کمان کو بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ سینیئر کانگریسی لیڈر سریش پچوری نے بی جے پی کے ریاست کے چوٹی کے لیڈروں اور ایک کمپنی کے ایما پر ان کا ٹکٹ کٹوایا ہے۔