گریڈیہہ، 22جنوری (یو این آئی) ماؤنوازمتاثرضلع گریڈیہہ کے پیرٹانڈ تھانہ علاقہ کے ٹوئیوپنچایت عمارت کو کل دیر رات ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز)کے انتہاپسندوں نے ڈائنامائٹ سیاڑادیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کرانتی کمار گردیشی نے آج بتایا کہ اس عمارت میں کبھی کبھی پولیس کو ٹھہرایا جاتاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے انتہا پسندوں نے اسے نشانہ بنایا۔ مسٹر گردیشی نے بتایا کہ انتہاپسندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہیہیں۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔