باندہ۔ 30 جون (یو این آئی) اترپردیش کے باندہ کوتوالی علاقہ میں نشہ کے عادی باپ اور ماں کے درمیان جھگڑے کو روکنے میں ناکام رہنے پر ایک لڑکی نے خودکو گولی مار لی۔
پولیس نے بتایا کہ کٹرہ محلے میں سورج گپتا کا اپنی اہلیہ سے کل دیررات جھگڑا ہوگیا تھا جسے روکنے میں ناکام رہنے پر ان کی بیٹی خوشبو نے وہاں رکھے طمنچہ سے خودکو گولی مار لی ۔
لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کے پیش نظر اسے کانپور ریفر کردیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔