پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے آس پور دیوسرا علاقے میں ایک عورت اور اس کی معصوم بیٹی کی لاشیں ریلوے لائن پر کٹی ہوئی حالت میں ملیں۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور آس پور دیوسرا علاقے کے نیما گوپال پور ریلوے ہالٹ کے کنارے کل دیر شام ایک عورت اور اس کی پانچ سال کی بیٹی کی لاشیں ملیں۔ ان کی شناخت سونپورہ کے رہنے والے پنا لال نے اپنی بیٹی انوپم (30) اور ا س کی بیٹی کے طور پر کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انوپم بدھ کے روز سے لاپتہ تھی۔ 10 سال پہلے اس کی شادی سلطان پور میں کھنڈرا گاؤں کی رہنے والی دنیش کے ساتھ ہوئی تھی۔ انوپم کے باپ کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے اسے جہیز کیلئے پریشان کرتے تھے جس کے سبب اس کی بیٹی نے اپنی معصوم بچی کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔