جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ماں اگر ذہنی تنائو کا شکار ہے تو اس کے جسم میں بچہ بھی اس سے متاثر ہوتاہے تحقیق کے دوران یہ پتہ چلاکہ اگر ماں انتہائی ذہنی تنائو میں مبتلا ہوتو اس کے جسم میں تنائو کو موصول کر نے والے بار مو نز بظاہر رحم مادر میں پر ورش پانے والے بچے میں حیا تیاتی تبدیلی لاتے ہیں اور یہ اس کے پر تشدد ساتھ کی وجہ سے بھی ہوتاہے تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہار مونز میں تبدیلی سے متاثر ہونے والے بچے بڑے ہو کر بھی دبائو کو جھیلنے کی اہلیت کم رکھتے ہیں کیونکہ وہ پہلے سے ہی ذہنی بیماری اور رویے جیسے مسائل سے منسلک ہوتے ہیں یہ تحقیق ۲۵خواتین اوران کے بچوں پر کی گئی جن کی عمر یں ۱۰برس سے ۱۹برس کے درمیان ہیں ۔محقیقن کا کہنا ہے اس تحقیق کے نتائج حتمی نہیں ہیں کیونکہ بچوں
کے نشور نما کے دوران معاشی حالات اور دیگر عوامل بھی اس کی شخصیت پر اثر ڈالتے ہیں ۔