سہارنپور(نامہ نگار)ریاستی اسمبلی میں حزب مخالف اوربی ایس پی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں مسلمانوںکو بے وقوف بنا کرووٹ کی سیاست کررہی ہیں۔جب کہ بہن مایاوتی ہمیشہ سے سماج کے تمام طبقوں باالخصوص مسلمانوںکابھلا کرتی آرہے ہیں۔سرساوا میں ایک پروگرام کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرادآباد کمشنری میں بی ایس پی نے نورپور سے گوہر اقبال ، بجنور سے رشید احمد اورامروہاسے انجینئرنو
شاد علی کو اسمبلی انتخاب میں اپنا امیدواربنا کر ثابت کردیا ہے کہ بی ایس پی ہی مسلمانوں کی سچی ہمدرد اورمسلمانوں کی بہتری کیلئے کام انجام دیتی آرہی ہے۔ انھوں نے صاف طورپر کہا کہ ہم دلتوں ، پسماندہ طبقوں اورمسلمانوںکا مفاد چاہتے ہیں جب کہ موجودہ حکومت مسلمانوںکو بے وقوف بناکر ان کا ووٹ حاصل کرنے میں مصروف ہیں ا نھوں نے کہا کہ بی ایس پی اوربہن مایاوتی ووٹ کے بدلے کام کو لازم مانتے ہوئے مختلف طبقوں کیلئے ترقیاتی اورفلاحی کاموںکوانجام دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر مسلم طبقہ بہتری کا خواہش مند ہے تو وہ فرقہ پرستوں اورموقع پرستوں کے منصوبوںکو ناکام کرنے کیلئے بی ایس پی کو ووٹ دے کر بہن مایاوتی کو حکومت سازی کا ایک موقع اوردیں۔انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مسلمانوں کو مختلف فرقوںمیںتقسیم کرکے انھیں کمزور کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دلت اورمسلم ووٹ کی ملک کی اصل طاقت ہیں۔مرادآباد کمشنری میں جس طرح بی ایس پی نے مسلمانوںکو اسمبلی میں تین ٹکٹ دئے ہیں اسطرح ان کی مستقبل میں سیاسی طورپر ہر سطح پر حصہ داری ہوگی۔