نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے سابق وزیراعظم اٹل بہار ی واجپئی کو ملک کا اعلی ترین شہری اعزاز “بھارت رتن‘‘ دینے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
محترمہ مایاوتی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ انکی پارٹی مسٹر واجپئی کو بھارت رتن اعزاز دینے کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دلت رہنماؤں اور عظیم شخصیات کو بھی یہ اعزاز ملنا چاہئے۔خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جیپی) طویل عرصہ سے مسٹر واجپئی کو یہ اعزاز دیئے جانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ مرکز میں اب بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد مسٹر واجپئی کو یہ اعزاز ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ حکومت آئندہ برس 26 جنوری کو مسٹر واجپئی کو بھارت رتن دینے کا اعلان کر
سکتی ہے۔ لیکن بی جیپی کے ممبران پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے کہ مسٹر واجپئی کو 25 دسمبر کو ان کے جنم دن کے موقع پر یہ اعزاز دیئے جانے کا اعلان کیا جائے۔