لکھنؤ۔(بیورو)بی جے پی درجہ فہرست مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری واترپردیش کے انچارج رمیش چندر رتن نے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خود کو مایاوتی دلتوں کا مسیحا کہتی ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ دلتوں کا نقصان بی ایس پی کے اقتدار میںہوا ہے۔ کانگریس نے بھی دلتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پارٹی کے ریاستی دفتر پر صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے رمیش چندر نے کہا کہ دلتوں کو ان کا وقار اور حق صرف بی جے پی ہی دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات اور مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے والے لوگوں سے عوام خبردار ہے۔ کیوں کہ انہیں صرف اپنے کنبہ کی فکر ہے ملک اور ملک میں رہنے والے درجہ فہرست طبقے کے لوگوں کے مفادات کی کوئی فکر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی ، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے لوگ بی جے پی کو دلت مخالف اور فرقہ پرست کہتے ہیں یہ بات سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی نے کاشی رام سے بیماری کی حالت میں زبردستی خودکو وارث ہونے کا اعلان کرایا تھا۔ اسی طرح مایاوتی نے بھی لکھنؤ کے جلسہ میں کہا تھا کہ میرا بھی وارث ہے۔ وقت آنے پر اس کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ رمیش چندر نے کہا کہ کانگریس نے دلتوںکے مسیحا ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو تاعمر پریشان کیا۔ ۱۹۵۲ء میں پہلے پارلیمانی انتخابات میں ڈاکٹر امبیڈکر ممبئی نشست الیکشن لڑرہے تھے تو پنڈت جواہر لال نہرو نے نارائن کا جولکر
کو الیکشن میں کھڑا کرکے ڈاکٹر امبیڈکر کو ہرایا تھا۔