لکھنو۔(نامہ نگار) ملک میں عوامی مفاد کی حکومت بنانے کیلئے بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں بدھ کو پوروانچل بلیا اور جون پور ضلع میں انتخابی جلسوں کو خطاب کریں گی۔ وہ پہلے عوامی جلسوں کو بلیا ضلع کے ٹاؤن پالیٹیکنک میدان میں اور دوسرے جلسے کو جونپور ضلع کے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے میدان میں خطاب کریںگی۔ اس سے قبل انہوںنے دیوریا ضلع میں واقع گورنمنٹ انٹر کالج کے احاطے میں اور کشی نگر ضلع کے لال گنج محفوظ حلقہ کیلئے اعظم گڑھ ضلع کے خریماں سرائے میر میدان اعظم گڑھ خطاب کیا۔