لکھنو، 14 جنوری (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان اپنی پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی 57 ویں سالگرہ کل جن کلیان کاری دیوس کے طور پر منائیں گے ۔محرمہ مایاوتی اپنی سالگرہ لکھنو اور نئی دہلی دونوں جگہ منائیں گی اور پارٹی کے کارکنان م
لک کی 21 ریاستوں میں تمام اضلاع میں 57 پاونڈ کا کیک کاٹیں گے ۔اس کے علاوہ مایاوتی اپنا ایک پیغام بھی ارسال کریں گی جسے تقریبات کے دوران بڑے اسکرین کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔بی ایس پی اس موقع پر مایاوتی کی سوانح حیات ‘‘میرے سنگھرش کا سفرنامہ’’ کی دسویں جلد کا اجرا کیا جائے گا۔