بارہ بنکی (نامہ نگار)بی ایس پی کے پارلیمانی امیدوار وسابق پارلیمنٹ کملاپرساد راوت نے کہا کہ ملک کے غریب ،دلت ،اقلیت وپسماندہ طبقوں کی ترقی کے لئے مرکز میں بی ایس پی کا ہونا ضروری ہے۔ مسٹر راوت نے رام نگر اسمبلی حلقہ کے باہو پور کسریلہ ڈیہہ، مڑیاڈیہہ، شیخ پور،مافی مدارپور میں نکڑجل
سوں کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چار مرتبہ مایاوتی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔انہوں نے ریاست میں غریبوں،اقلیتوں،دلتوں اور پسماندہ طبقوں کے لئے اس طرح کی اسکیمیں بنائیں جس کی وجہ سے ریاست کے غریب عوام کے چہروں پر خوشی تھی۔ان کے اقتدار میں انتظامیہ چست درست تھا۔گاؤں کی ترقی کے لئے امبیڈکر گاؤں کے نام سے اسکیم کے تحت پختہ سڑکیں، بجلی ،پانی کا بندوبست ورہنے کے لئے رہائشوں کا بندوبست اور تعلیم کے لئے اسکولوں کی تعمیر کرائی گئی۔ بارہ بنکی ضلع کے ۳۲سو گاؤں کو مذکورہ اسکیم میں شامل کیا گیا۔ندیوں کے اوپر پلوں،اسکولوں میں اقامتی ہال ،جمنا شاہراہ کی تعمیر کرائی گئی۔ سرکاری اسپتالوں کی جدیدکاری کی گئی۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت ہائی اسکول میں بیس ہزار اور انٹر پاس طالبات کو دس ہزار روپئے مزید تعلیم کے لئے دیاگیا۔