حیدرآباد ۔ ہندوستان کی ٹاپ خاتون کھلاڑی متالی راج نے بی سی سی آئی سے خواتین ٹیم کے لئے زیادہ ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوستانی ٹیم اگست میں انگلینڈ کے دورہ پر آٹھ سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔ ہندوستانی خاتون ٹیم نے آخری ٹسٹ 2006 میں کھیلا تھا۔متالی 1999 میں کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد 148 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے لیکن صرف آٹھ ٹیسٹ کھیل پائی ہے۔اس نے کہاہم اگست میں انگلینڈ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ایک ٹیسٹ کھیلیں گے۔میں آٹھ سال بعد کوئی ٹیسٹ کھیلنے جا رہی ہوں۔یہ افسوسناک ہے کہ خواتین کے لئے بہت کم ٹیسٹ میچ ہوتے ہیں۔امید ہے کہ سارے بورڈ مل کر خواتین ٹیموں کے لئے زیادہ ٹیسٹ منعقد کریں گے ۔یہاں ہندوستانی کھیل صحافی فی
ڈریشن کے سالانہ اجلاس کے دوسرے دن اس نے کہا ایک تجربہ کار کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری میں کچھ وقت لگے گا۔اس نے کہا بی سی سی آئی کی طرف سے خواتین کرکٹ کو اپنے ماتحت کرنے کے فوائد تو ہوئے ہیں لیکن اس کے کچھ نقصان بھی ہیں۔متالی نے کہا میں کہ یہ اچھا فیصلہ تھا لیکن اس کے کچھ نقصان بھی ہیں۔گھریلو کرکٹ کا انعقاد اچھا ہو رہا ہے۔اقتصادی فوائد بھی ہیں لیکن نقصان یہ ہے کہ گھریلو سیشن بہت چھوٹا ہو گیا ہے۔ہمیں اچھے کھلاڑیوںکی تلاش کے لئے گھریلو میچ زیادہ کھیلنے ہوں گے۔