لکھنؤ(نامہ نگار)۔یوتھ کانگریس بھارتیہ جنتاپارٹی کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف اطلاع کے حقوق کااستعمال کرے گی۔ سرکاری رقم اورسرکاری کام میں شفافیت لانے کیلئے اس قانون کا عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرناچاہئے۔ یہ بات یوتھ کانگریس کے سابق قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر رمیش شریواستونے اندرا نگر واقع کیمپ دفتر میں کارکنان کوخطاب کرتے ہوئے کہی۔
مشرقی اسمبلی صدر پروین سنہا نے بتایا کہ مسٹر شریواستونے کہاکہ رکن پارلیمنٹ رکن اسمبلی اورایم ایل سی فنڈ کااستعمال عوامی فلاح کے بجائے کنبہ کی بہبودمیں کررہے ہیں۔ انھوںنے الزام عاید کیا کہ کہیں کہیں تولمبی کمیشن خوری کی جارہی ہے ۔ عام آدمی کوعوامی نمائندوںسے پوچھنا چاہئے کہ ترقیات فنڈ سے کون سی سڑک ،چک روڈ ، نالی ، بجلی کے کھمبے بنوائے گئے یااسکول میںفنڈ دیاگیا۔ جمہوریت میںیہ جاننے کاسب کو حق ہے۔ انھوںنے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے بدعنوان لوگ غریبوں کاحق مار کر شہروںمیںکوٹھیاںبنائی ہیں انھوں نے نوجوان کارکنوںسے متحد ہوکربی جے پی کی بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے کی اپیل کی ۔