انگوربڑے فوائد کا حامل ہے تاثیر کے لحاظ سے انگور گر م تر ہے ۔ دل معدے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ انگور سینے کے تمام امراض میں فائد ہ مند ہے انگور کارس پھیپھڑوں سے بلغم خارج کر تا ہے ،انگور کے رس میں ہموزن شہد ملا کرپینے سے کھانسی بالکل ختم ہو جاتی ہے انگور کا رس پینے کے بعد پانی نہ پینا چاہئے روزآنہ پاؤ بھر یا زیادہ مقدار میں انگور کا استعمال کرنادائمی قبض کے لئے از حد مفید ہے ۔ انگور زود ہضم ہے اور صالح خون پید ا کرتا ہے خون کی قیمت و نزابیت کو خارج کرتا ہے انگور کا رس عورتوں کے زمانہ حمل میں بڑا مفید ہے انگور کا رس روزآنہ پینے سے حاملہ عورت کو غشی چکر اپھارہ اور درد و غیرہ سے محفوظ رہتی ہے اور بچہ تندرست و توانا اور خوبصورت پیدا ہو تا ہے ۔لیکوریا(سیلان الرحم) میں مبتلا خواتین کیلئے انگور کے رس میں شہد ملاکر پینا بڑااچھا ہے اس سے لیکوریا کا مرض دور ہو جا تا ہے ۔
اگر خواتین کے پریڈ میں با قاعدگی نہ ہو تو پورے موسم میں انگور کا رس استعمال کرنے سے ماہواری با قاعدہ ہو جاتی ہے انگور کے رس میں شہد اور پسے ہوئے چو بارے ملاکر استعمال کرنا بندش حیض میں مفید ہے روز آنہ بلا ناغہ ایک پاؤ انگور صبح و شام استعمال کرنا گردے اور مثانے کی تمام بیماریوں کیلئے مفید ہے جسمانی طور پر کمزور اشخاص انگوروں کے موسم میں انگور کھائیںاور رات کو سوتے وقت دودھ میں دو چمچے شہد ملا کر پی لیا کریں چند ہی دنوں میں صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔ انگور کا رس
اور شہد ہموزن ملا کر استعمال کرنے سے رنگ نکھرتا ہے بچوں کو صحت مند طاقتور اور خوبصورت بناتا ہے جن بچوں کو پیاس بہت لگتی ہو یاجن بچوں کے منہ اور حلق میں چھالے پڑ گئے ہوں ان کو صبح اور شام انگور کا رس بمقدار چائے کا ایک چمچہ پلائیں اور بخار میںانگور نافع اور مفید ہے ۔