لکھنؤ(نامہ نگار) ۔سیور جام ، پانی بھرائو، اور ضروری سہولیات کے سلسلے میں پریشان چل رہے سیکڑوں باشندے ۳۰؍اگست کو جن کلیان سمیتی کے زیراہتمام کوٹھاری بندھوپارک پردھرنا ومظاہرہ کریںگے ۔ ٹکیت رائے کالونی اور قرب وجوار کے باشندے سیور جام ہونے ، گڈھوںمیں پانی بھرنے جیسی ضروری سہولیات کو لے کر گزشتہ کئی مہینوںسے پریشانی سے دوچار ہیں۔اس سلسلے میںمقامی باشندوںنے متعلقہ محکمہ کے افسران کوخط لکھ کر شکایت کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی جس کے سبب مقامی باشندے آئندہ ۳۰اگست کو جن کلیان سمیتی کے زیراہتمام کوٹھاری بندھو پارک پردھرنا ومظاہ
رہ کریں گے اس بات کی اطلاع جن کلیان سمیتی کے ریاستی صدر شیوکانت ترپاٹھی نے دی۔ انھوںنے بتایا کہ ٹکیت رائے تالاب کالونی وقرب وجوار کے علاقوںمیں بجلی، پانی ،سڑک اور صفائی جیسے مسائل سے عوام پریشان ہے ۔مقامی باشندوںنے کئی مرتبہ ضروری سہولیات کودور کرنے کے لئے افسران سے شکایت کی لیکن کوئی کارورائی نہیں ہوئی۔جس سے ناراض ہو کر ۳۰اگست کو مقامی باشندے مظاہرہ کرنے کیلئے مجبور ہیں۔