شاہ آباد (نامہ نگار)عدالت سے حکم امتناعی کے بعد بھی زمین مافیاؤں کے ذریعہ تعمیرات کا کام جاری رہنے پر تحصیل انتظامیہ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے نہ صرف تعمیری کام کو رکوا دیا بلکہ زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ آباد پالی بائی پاس کے قریب زمین مافیاؤں نے لیاقت و لد شبراتی اور اس کے دیگر رشتہ داروں کی زمین کا معاہدہ کرالیا تھا اور آراضی پر پلاٹنگ شروع کردی تھی۔
بیمار پڑے ہوئے علی شیر کو جب اپنی زمین کے فروخت ہونے کا علم ہو توا نہوں نے ایس ڈی ایم سے فریاد کی اور زمین مافیاؤں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ایس ڈی ایم نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیے دستاویزات کی باریکی سے جانچ کی اور حکم امتناعی جاری کردیا۔ لیکن محلہ کا ایک زمین مافیا سیاسی اثرات کے سبب آراضی پر تعمیرات کی کوشش کررہاہے۔