لکھنؤ:اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے متھرا میں ہوئی تشدد کی واردات میں افسران سے غلطی کی بات تسلیم کی ہے۔مسٹریادو نے آج بارہ بنکی میں صحافیوں سے کہا کہ جانچ کے بعدقصوروار پائے گئے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔انھوں نے کہاکہ پتہ چلا ہے کہ افسران نے صورتحال کا صحیح جائزہ لئے بغیرپولیس کوجواہر باغ بھیجا دیا۔جس کی وجہ سے دوپولیس افسران سمیت متعددلوگوں کی جان گئی۔
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ متھرا میں صورتحال اب پوری طرح کنٹرول میں ہے۔اس درمیان مرکزی وزرات داخلہ نے اترپردیش حکومت سے متھرا کی واردات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ریاست کے گورنر رام نائک نے بھی ممبئی میں مسٹریادو سے متھرا کی واردات کے سلسلے میں بات چیت کی۔