متھرا:اتر پردیش کے متھرا جیل میں قیدیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن فیڈ کیا جا رہا ہے اور ان کی حاضری کے لئے بایومیٹرک مشین لگائی جا رہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ 17 جنوری کو ضلع جیل میں تشدد کے بعد اب جیل انتظامیہ سیکورٹی انتظامات کو جدید کرنے پر زور دے رہا ہے ۔ اب تمام قیدیوں کا ریکارڈ کمپیوٹر میں فیڈ کر کے ان کی ذاتی پروفائل اور کیس فائل منظم کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری طرف کیس فائل بنائی گئی ہے ،جس میں عمر قید اور دیگر سزا یافتہ قیدیوں کے ریکارڈ کو آن لائن کیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ اہم کام قیدیوں کی حاضری کا ہے . اس کے لئے کامن ایریا میں بیومیٹرک مشین لگائی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی موجودگی کے لئے جیل احاطے میں بایو میٹرک مشین لگائی گئی ہے ۔فی الحال مشین میں قیدیوں کے ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات کی فیڈنگ کا کام چل رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کے شناختی پہچان اور کیس فائل کی فیڈنگ کمپیوٹرز میں کرائی گئی ہے ۔ اس کے ذریعے قیدیوں کو پیش کرنے کے لئے جیل سے جانے آنے کا وقت بھی درج کیا جا سکے گا۔