متھرا : اترپردیش کے متھرا میں بیروزگار نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے یہاں جلد ہی ایک اور اسکل ڈولپمنٹ سینٹر کھولا جائے گا۔متھرا پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی ممبر پارلیمنٹ ہیمامالنی نے پارلیمانی امور اور اسکل ڈولپمنٹ کے وزیر مملکت راجیو پرتاپ روڑی سے متھرا کے نوجوانوں کی بیروزگاری کے مسائل کے حل کے لئے اسکل ڈولپمنٹ سینٹر کھلوانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ متھرا میں جلد ہی اسٹیٹ آف آرٹ ماڈل اسکل سینٹر کھلے گا، جس میں بیروزگار نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کی تربیت دی جائے گی، تاکہ انہیں بے روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں۔انہوں نے اس سینٹر کے قیام کے لئے مسٹر روڑی سے اپیل کی ہے۔ اسکل ڈولپمنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے محترمہ ہیمامالنی نے بتایا کہ 5000 سے 8000فٹ ایریا میں مجوزہ اس سینٹر کو جدید ترین سازوسامان سے لیس کیا جائے گا۔ مکمل اور جامع ٹریننگ کو یقینی بنانے کے لئے اس سینٹر میں بایو میٹرک ایٹنڈینس سسٹم لگایا جائے گا۔