بارہ بنکی۔ یکم محرم سے مجالس سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پہلی مجلس امام بارگاہ میر معصوم علی میں منعقد کی گئی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جابر جوراسی نے خواجہ اجمیری کی روبائی پڑھتے ہوئے اتحاد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہب و ملت کے لوگ حضرت امام حسین سے عقیدت رکھتے ہیں اور وہ بھی اس غم میں شریک ہوتے ہیں اور تعزیہ رکھ کر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس کے علاوہ زید پور ، کیسروا سادات، فتح پور، بیلہرا، رسول پور، بدوسرائے، حیدر گڑھ، دیویٰ، سترکھ وغیرہ میں بھی مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔حاجی وارث علی شاہ کے مزار دیویٰ شریف میں واقع امام بارگاہ میں مجالس منعقد کی گئی۔دو محرم کو شب میں تعزیہ کا جلوس بیگم گنج امام بارگاہ سے برآمد کیا جائے گا۔