لکھنؤ۔مجلس اتحاد ملت کی جانب سے پورے صوبے میں فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کو منھ توڑ جواب دینے کیلئے ایک تحریک چلائی جارہی ہے ۔ جس کے تحت مجلس کے ذمہ داران پورے صوبے کا دورہ کرکے عوام کو سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کریں گے۔ مجلس کے صدر حسن رضا اشرفی نے نریندرمودی کے جھوٹے پروپیگنڈے اور اقلیت مخالف ذہنیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس کی قیادت میں گجرات ایک لاکھ ۷۵ہزار کا مقروض ہو جو عورتوں کی جاسوسی کراتا ہو اور اپنی شریک حیات کو ۴۵سال تک اس کے حقوق سے محروم رکھتا ہووہ کون سے گجرات ماڈل کی بات کرتا ہے ۔ مجلس کے جنرل سکریٹری طاہر انجم نے کہا کہ نریندرمودی ووٹوں کے خاطر مدراس میں لنگی ڈانس کرنے کیلئے لنگی تو پہن لیتا ہے۔
مگر مسلمانوں کی ٹوپی ٹھکرادیتا ہے جس سے اس کی ذہنیت اور منصوبوں کا پتہ چلتا ہے۔