نیو دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور رواں سال گریجوایشن مکمل کر لیں گی۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنی پڑھائی مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہوتا ہے لیکن میں نے اس سال گریجوایشن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں جلد ہی فارم فل کر کے تیاری شروع کر دوں گی۔ میں نے لٹریچر میں ڈگری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں اتنی جلد قدم رکھنا میرا غلط فیصلہ تھا۔ میں نے ایف اے کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ میرا خیال ہے کہ مجھے کم از کم چار سال تک انتظار کرنا چاہئے تھا اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی شوبز کی طرف آنا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ سونم کپور نے 2007 میں فلم سانوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اب تک متعدد کامیاب فلموں کا حصہ بن چکی ہیں۔ فلمی دنیا میں انہیں اچھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ فیشن آئیکون کی حیثیت بھی حاصل ہے۔جبکہ وہ ابھی حال ہی میں”پریم رتن داھان بابو” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ فلم کے ایک گانے کی عکسبندی کے دوران سونم پھسل کر بری طرح گریں اور انکا ٹخنہ اور ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں۔ جس کے بعد تھوڑی دیر تک انہوں نے آرام کیا اور ٹائم کی کمی کے باعث دوبارہ زخمی حالت میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا۔جبکہ وہ سونم کپور نے اپنی بہن ریحا کپور کی معاونت سے فیشن برینڈ ”ریحاسن” جلد لانچ کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جو کہ بالی ووڈ کی فیشن آئیکون بھی ہیں نے اپنی بہن ریحا کپور کی معاونت سے فیشن برینڈ ”ریحاسن” تیار کی ہے جو وہ جلد ہی لانچ کر دیں گی۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کیلئے پیغام میں کہا کہ یہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ اپنی تیار کردہ فیشن برینڈ لانچ کریں۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کا یہ خواب جلد پورا ہونے جا رہا ہے۔ وہ جلد ہی اپنی تیار کردہ فیشن برینڈ لانچ کریں گی وہ اپنی بہن کی مشکور ہیں جن کی معاونت سے یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کا تیار کردہ فیشن برینڈ انتہائی مناسب قیمت اور آرام دہ ہوگا جو یقیناً مداحوں کو پسند آئے گا۔