مہوبا،28 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے شہر مہوبا کے شری نگر علاقہ میں آج علی الصباح ایک شخص نے محبت کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی اور داماد کو سوتے وقت کسی تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔پولس کے مطابق بلرئی گائوں میں چندربھا ن (24) نے مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کی رہنے والی 22 سالہ کاجل سے شادی کرلی تھی ۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ کاجل کا باپ اتم راجپوت شادی سے ناراض تھا اور داماد کے گھر پہنچ کر اس نے سوتے وقت اپنی لڑکی کاجل اور داماد دونوں کسی تیزدھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔