لکھنؤ : الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے محرم کے موقع پر کالے جھنڈے لگانے کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج کردی ہے ۔جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس اننت کمار کی ڈویژن بنچ نے شیعہ مذہبی رہنما کلب جواد کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کے بعد آج یہ فیصلہ سنایا۔مسٹر جواد نے عرضی دائرکرکے عدالت سے محرم کے دوران پرانے شہر لکھنؤ کی سڑکوں کے کنارے سیاہ جھنڈے لگانے کی اجازت طلب کی تھی۔ عدالت نے کہاکہ اس طرح کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔قبل ازیں لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راج شیکھر نے بھی مسٹر جواد کو اس طرح کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔اس کے بعد شیعہ مذہبی رہنما نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔