چنئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر محمد حفیظ غیر رسمی بائیو مکینک ٹسٹ مکمل ہو گیا، رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل راونڈر محمد حفیظ ہندوستان کے شہر چنئی میں مشکوک بائولنگ ایکشن کیلئے غیر رسمی بائیو مکینک ٹسٹ کیلئے گئے تھے ان کا ٹسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ہے حتمی رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی میں ٹسٹ کیلئے رپورٹ کی جائے گی۔ محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کو بائولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔