لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اطلاعات محکمہ کی سینئر کلرک کے گھر سے چوروں نے تالا توڑ کر ہزاروں روپئے نقد اور لاکھوں کے زیورات چوری کر لئے۔ چوری کی اطلاع کے بعد مکان مالکہ نے چوری کی اطلاع پولیس کودی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد مکان مالک کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں مکان مالکہ نے اپنی ملازمہ پر چوری کرنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ لکھیم پور گولی گورکھ ناتھ علاقہ کا باشندہ ہتیندر اگنی ہوتری اپنے کنبہ کے ساتھ چنہٹ کے ایلڈیکوگرین ووڈ کالونی میں رہتے تھے۔ اگنی ہوتری اطلاعات محکمہ میں ملازم تھے۔ ان کی موت ۲۰۱۰ء میں ہو گئی تھی۔اپنے والد کی موت کے بعد اطلاعات محکمہ میں بیٹی گنجن کو سینئر کلرک کے عہدہ پر ملازمت مل گئی۔ ایلڈیکو گرین ووڈ میں گنجن اپنی والدہ پشپا اگنی ہوتری کے ساتھ رہتی ہے۔ یکم جون کو پشپا کنبہ کے ساتھ لکھیم پور گئی ہوئی تھیں اسی دوران ان کی پرانی ملازمہ لکشمی نے انہیں فون پر بتایا کہ ان کے مکان کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور زیورات چوری ہو گئے ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد پشپا لکھنؤ اپنے گھر پہنچی۔ انہوں نے دیکھا کہ کمرے میں کپڑے بکھرے ہوئے پڑے تھے ا
ور الماری میں رکھے ہوئے تقریباً ۱۵ لاکھ روپئے کے قیمتی زیورات اور دس ہزار روپئے نقد غائب تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے پشپا سے تحریر لیکر نامعلوم لوگوں کے خلاف تحریر لے لی ہے۔ پشپا نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی ملازمہ لکشمی پر چوری کا شک ہے۔