مظفرنگر(بھاشا)محکمہ تعلیم کے دوافسران کو سرکاری پرائمری اسکول کے اساتذہ سے مبینہ طورپر رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیاہے بیسک تعلیم افسرکے کے سنگھ نے بتایاکہ آڈیٹرمکیش گپتا اوراس کے معاون شیو نارائن سنگھ کو اسکول کے بہی کھاتوںسے خامیاں ہٹانے کے عوض اساتذہ سے مبینہ طورپر دس ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس نے آڈیٹرمکیش شرما اوردونوں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے
بعد انھیں گرفتارکرلیا ہے۔