لکھنؤ: اندرا نگر علاقہ میں رہنے والے محکمہ جنگلات ملازم کی بیٹی نے گزشتہ شب گھر میں پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ ککریل محکمہ جنگلات کالونی میں ہریش چندر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے، وہ محکمہ جنگلات میں اسسٹنٹ سپروائزر کے عہدہ پر تعینات ہے۔ بتایاجاتاہے کہ کل شام ہریش چندر رحیم آباد ایک شادی میں جا رہا تھا۔ گھر پر ہریش چندر کی اہلیہ ودیا ، بڑی بیٹی ۲۲ سالہ گایتری موریہ اور چھوٹے بیٹے ترون ہی موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گایتری نے اپنے کمرے میں لگے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر خود کشی کر لی۔ کچھ دیر بعد کنبہ والوں کی نظر گایتری کی لاش پر پڑی۔ پولیس نے تفتیش کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔