مختار انصاری کو 27 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکممئو، 17 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں مئو کی ضلع عدالت نے 2009 میں ٹھیکیدار منا سنگھ اور راجیش رائے کے قتل کے معاملے کے ملزم مئو صدر کے ممبر اسمبلی مختار انصاری اور
ہنومان پانڈے کو آئندہ 27 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے آگرہ اور سلطان پور کے جیل سپرٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے ۔عدالت نے کل دیئے گئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ آگرہ اور سلطان پور کی جیل میں بند مئو صدرکے ممبر اسمبلی انصاری اور راکیش پانڈے عرف ہنومان پانڈے کو ہرحال میں 27 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔خیال رہے کہ 29 اگست 2009 کو ٹھیکیدار مناسنگھ اور راجیش رائے کو مئو شہر کوتوالی علاقے کے نرئی باندھ میں ایک بنک کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مختار انصاری اور ہنومان پانڈے سمیت 12 لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ مختار انصاری ان دنوں آگرہ سینٹرل جیل میں جبکہ ہنومان پانڈے سلطان پور جیل میں بند ہے ۔